QR CodeQR Code

ایران اور ترکی کا کردار قابل تعریف ہے جو مسلم امہ کے مسائل پر آواز بلند کرتے ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

30 Nov 2018 18:41

کراچی میں نشست سے خطاب کے دوران خطیب مسجد باب العلم نے کہا کہ فلسطین، کشمیر، یمن، بحرین، افغانستان اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں کو امت کی درست سمت رہنمائی کیلئے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ اسلام ظلم سے نفرت اور مظلوموں کی حمایت کرتا ہے اور اسی فکر و فلسفے کی بقاء کیلئے شہداء کربلاء نے اپنی جان قربان کی۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں مظلوموں کا حمایت کار بننے کی کوشش کرنا ہوگی، کیونکہ اس وقت فلسطین، کشمیر، یمن، بحرین، افغانستان اور دیگر ممالک میں تسلسل کے ساتھ بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور ان مظلوموں کی داد رسی کرنیوالا کوئی نہیں، اس سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں کو امت کی درست سمت رہنمائی کیلئے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، تاکہ مظالم کا سلسلہ بند ہو اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو ریلیف مل سکے۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ اس سلسلے میں ایران اور ترکی کا کردار قابل تعریف ہے جو مسلم امہ کے مسائل پر ہر محاذ پر آواز بلند کرتے ہیں، لہٰذا ہمیں بھی اس سلسلے میں ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنے ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 764101

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764101/ایران-اور-ترکی-کا-کردار-قابل-تعریف-ہے-جو-مسلم-امہ-کے-مسائل-پر-آواز-بلند-کرتے-ہیں-علامہ-شہنشاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org