0
Friday 30 Nov 2018 19:23

صوابی میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، رائیونڈ دھماکے میں ملوث ملزم ہلاک

صوابی میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، رائیونڈ دھماکے میں ملوث ملزم ہلاک
اسلام ٹائمز۔ صوابی میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوابی میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے کارروائی کرکے ایک دہشت گرد کو مقابلے میں ہلاک کر دیا ہے۔ دہشت گرد کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔ ڈی پی او صوابی کے مطابق ہلاک دہشت گرد ذیشان رائیونڈ حملے سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔ دوسری جانب چارسدہ میں پولیس نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ چار سدہ کے علاقے شبقدر میں پولیس نے دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنا کر ایک گاڑی سے ہتھیار اور بارودی مواد برآمد کر لیا ہے۔ چارسدہ پولیس کے مطابق کارروائی میں بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 764111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش