0
Friday 30 Nov 2018 19:29

لاہور سمیت مختلف شہروں میں یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا

لاہور سمیت مختلف شہروں میں یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت، تحریک ناموس رسالت، جے یو آئی، جے یو پی، جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہلسنت، تحریک ملت جعفریہ اور چاروں مسالک اتحاد علماء کونسل نے شاتمہ رسول آسیہ مسیح رہائی کیخلاف ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت منایا جس کے تحت توہین رسالت و امتناع قادیانیت ایکٹ کو غیر موثر بنانے اور ان پر عملدرآمد نہ کرانے کیخلاف علماء وخطبا نے ملک بھر کی ہزاروں مساجد و امام بارگاہوں میں اجتماعات جمعہ پر بھرپور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مذمتی قراردادیں پاس کرائیں جبکہ تحریک تحفظ ناموس رسالت، ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ تحفظ ناموس رسالت جلوس و ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کیے۔

لاہور ہوٹل سے ایجرٹن روڈ پریس کلب تک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے قائد ورلڈ پاسبان علامہ ممتاز اعوان کی قیادت میں تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی اور آسیہ ملعونہ رہائی کیخلاف زبردست احتجاج کیا۔ راستے میں شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان، محمد ریاض چودھری، مولانا حنیف حقانی، ڈاکٹر شاہد نصیر، محمد فیصل اعوان اور حافظ شعیب الرحمن نے کہاکہ عاشق رسول غازی ممتاز قادری کو پھانسی اور شاتمہ رسول آسیہ مسیح کو معافی ناصرف انصاف کا خون ہے بلکہ اسلام و آئین پاکستان سے بھی کھلی غداری ہے، ملک پر یہودی و قادیانی ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے، بیرونی دباؤ پر فیصلے ملکی آزادی و خودمختاری پر سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، مغرب و یورپ کی پاکستان کے اندرونی و دینی معاملات میں کھلی مداخلت بین الاقوامی قانون کے بھی خلاف ہے جسے ہرگز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 764112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش