0
Friday 30 Nov 2018 20:47

شرح سود میں 1.5 فیصد اضافہ، 8.5 سے بڑھکر 10 فیصد ہوگئی

شرح سود میں 1.5 فیصد اضافہ، 8.5 سے بڑھکر 10 فیصد ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کر دیا، جس کے بعد شرح سود 10 فیصد ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، شرح سود 8.5 سے بڑھا کر 10 فیصد کر دی گئی ہے، جو آئندہ دو ماہ تک رہے گی اور اس کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ادائيگيوں سے نمٹنے کیلئے شرح سود بڑھائی گئی ہے، اور یہ شرح 5 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی کی شرح ميں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مہنگائی کی بڑھتی رفتار کو روکنے کی ضرورت ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو رہا ہے، معيشت ميں استحکام کیلئے مزيد کوششيں درکار ہيں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی معاشی حالات سے نمٹنا پاکستان کیلئے چیلنج ہے، روپے کی قدر ميں کمی طلب و رسد کو ظاہر کر رہا ہے، مالياتی پاليسی کو مزيد فعال بنانا ہوگا۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے بھی بیل آؤٹ پیکج کیلئے پاکستان سے شرح سود 8.5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنیکا مطالبہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 764129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش