0
Friday 30 Nov 2018 23:45

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا گھروں میں قائم دکانوں کو بھی مسمار کرنیکا نوٹس

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا گھروں میں قائم دکانوں کو بھی مسمار کرنیکا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف رہائشی علاقوں میں گھروں میں قائم دکانوں کو بھی مسمار کرنے کیلئے نوٹس موصول ہونا شروع ہوگئے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رہائشی مکانات میں قائم دکانیں فی الفور بند کی جائیں۔ نوٹس میں گھروں میں بنی دکانوں کو گرانے اور مقدمہ درج کرنے کا بھی کہا گیا ہے اور نوٹس کے متن کے مطابق ایسے گھروں کے مالکان کے شناختی کارڈ بھی بلاک کیے جا سکتے ہیں۔ دوسری جانب شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پہلا ہی نوٹس فائنل نوٹس کے طور پر بھیجا گیا ہے اور عدالتی احکامات کی آڑ میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ شہر بھر میں عدالتی احکامات پر تجاوزات کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے اور صدر و اطراف میں ایمپریس مارکیٹ میں قائم تجاوزات بھی گرا دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 764157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش