QR CodeQR Code

کراچی، کرپشن کیس میں ایس ایس پی رائے اعجاز گرفتار

1 Dec 2018 01:22

نیب ترجمان نے کہا کہ رائے اعجاز پر گجرات میں تعیناتی کے دوران 70 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔ نیب لاہور نے ان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر رکھے تھے جس کے بعد ان کی کراچی سے گرفتاری عمل میں آئی۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق ڈی پی او گجرات ایس ایس پی رائے اعجاز کو کرپشن کے الزامات پر کراچی سے گرفتار کرلیا۔ نیب ترجمان کے مطابق بیورو نے رائے اعجاز کو کراچی کی شاہراہ فیصل سے گرفتار کیا۔ وہ ڈی پی او گجرات کے علاوہ نواب شاہ میں بطور ایس ایس پی بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ رائے اعجاز پر گجرات میں تعیناتی کے دوران 70 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔ نیب لاہور نے ان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر رکھے تھے جس کے بعد ان کی کراچی سے گرفتاری عمل میں آئی۔ کیس میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 764170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764170/کراچی-کرپشن-کیس-میں-ایس-پی-رائے-اعجاز-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org