QR CodeQR Code

وفاقی حکومت صوبہ سندھ میں پانی کے مسائل حل کرنیکی پوری کوشش کریگی، گورنر پنجاب

1 Dec 2018 01:54

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جس نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے، آئیڈیاز 2018ء کا انعقاد ملک کیلئے بہت مفید ثابت ہوگا، حکومت کا عزم ہے کہ پینے کا صاف پانی فراہم کرینگے، کراچی والوں کے پیار کو کبھی نہیں بھول سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبہ سندھ میں پانی کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کرے گی، جو وعدے عوام سے کئے ہیں، انہیں پورا کریں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کراچی کے دورے کے دوران مزار قائداعظم محمد علی جناح پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھول چڑھائے۔ فیصل واوڈا بھی گورنر پنجاب کے ہمراہ تھے، مہمان کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرنے کے بعد گورنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت گورنر پنجاب بابائے قوم کے مزار پر حاضری دے کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئیڈیاز 2018ء میں دیگر ممالک کے مندوبین کی شرکت خوش آئند ہے، کل کا دن ہمارے لئے تاریخی تھا، ہم نے جو وعدے عوام سے کئے ہیں، وہ پورے کریں گے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ وسائل کی تقسیم سے متعلق وفاقی حکومت صوبوں کے وزیراعلیٰ سے مل کر طے کرتی ہے، وفاقی حکومت صوبہ سندھ میں پانی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی رہائش گا پر گورنر پنجاب اور گورنر سندھ ناشتے کے لئے پہنچے، جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جس نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیڈیاز 2018ء کا انعقاد ملک کے لئے بہت مفید ثابت ہوگا، سرور فاؤنڈیشن دو اہم ٹاسک پر کام کر رہی ہیں، حکومت کا عزم ہے کہ پینے کا صاف پانی فراہم کریں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جس قیدی کا جرمانہ ایک لاکھ سے کم ہوگا، اسے ادا کرکے رہائی دلوائیں گے، کراچی والوں کے پیار کو کبھی نہیں بھول سکتا۔


خبر کا کوڈ: 764174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764174/وفاقی-حکومت-صوبہ-سندھ-میں-پانی-کے-مسائل-حل-کرنیکی-پوری-کوشش-کریگی-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org