0
Saturday 1 Dec 2018 11:39

کشمیر سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا بیان حقیقت پر مبنی ہے، سید علی گیلانی

کشمیر سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا بیان حقیقت پر مبنی ہے، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سری نگر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیر متنازع علاقہ ہے، بھارت اپنا ہونے کا جھوٹ بولتا آرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیری بزرگ رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیر سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا بیان حقیقت پر مبنی ہے۔ حریت رہنما نے کہا کہ کشمیر 2 جوہری ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی وجہ ہے، کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کشمیر متنازع علاقہ ہے، بھارت اپنا ہونے کا جھوٹ بولتا آرہا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک 70 سال سے متفق نہیں ہو سکے ہیں، مذاکرات ہوں گے تب ہی مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکلے گا، امن سے سب سے زیادہ فائدہ بھارت کو ہوگا، مسئلہ کشمیر حل ہونے سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کچھ ناممکن نہیں، مسئلہ کشمیر بھی حل ہو سکتا ہے، امن ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 764223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش