0
Thursday 2 Jun 2011 22:10

لاہورہائیکورٹ، ایبٹ آباد واقعہ کی تحقیقات کیلئے تشکیل دیئے گئے کمیشن کو چیلنج کر دیا گیا

لاہورہائیکورٹ، ایبٹ آباد واقعہ کی تحقیقات کیلئے تشکیل دیئے گئے کمیشن کو چیلنج کر دیا گیا
لاہور:اسلام ٹائمز۔ایبٹ آباد واقعہ کی تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دیئے گئے کمیشن کو غیر قانونی قرار دلانے کیلئے لاہور کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست گزار رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم نے مذکورہ کمیشن کی تشکیل کیلئے اپوزیشن لیڈر سے کوئی مشاورت نہیں کی اور نہ ہی اس سلسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان کو اعتماد میں لیا گیا ہے، درخواست میں قضات سے استدعا کی گئی ہے کہ موجودہ کمیشن کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جائے اور حکومت کو حکم دیا جائے کہ اعلیٰ عدلیہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے جس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کریں تاکہ اس واقعہ میں ملوث افراد کا تعین غیر جانبداری سے کیا جا سکے، قوم کا اب صرف اعلیٰ عدلیہ پر ہی اعتماد باقی رہ گیا ہے، عدالتی کمیشن کی سربراہی اگر چیف جسٹس کے سپرد نہ کی گئی تو موجودہ کمیشن کی رپورٹ کا بھی وہی حال ہو گا جو کہ حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کا ہوا تھا، اعلیٰ عدلیہ پر مشتمل کمیشن اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر حملے کو وزیراعظم پاکستان نے عظیم فتح قرار دیا تھا اس لئے اعلیٰ عدلیہ پر مشتمل کمیشن ہی وزیراعظم کو طلب کر کے اس بیان کی وضاحت کر سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 76426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش