0
Saturday 1 Dec 2018 16:45

کراچی، بنا ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دیا جائے، آئی جی سندھ

کراچی، بنا ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دیا جائے، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ کلیم امام نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں پیٹرول پمپس کو بغیر ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی سندھ کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کو جاری مراسلے میں شہر کی تین سڑکوں کو ماڈل سڑک بناکر پیش کرنے کا کہا گیا ہے جن میں شارع فیصل، میٹروپول سگنل سے دو تلور اور آئی آئی چندریگر روڈ کو ماڈل بنانے کا کہا گیا ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ماڈل سڑکوں پر موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول دینے پر پابندی ہوگی اور اس حوالے سے پیٹرول پمپس کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول نہ دیا جائے۔

شارع فیصل پر موٹرسائیکل سواروں کے لئے علیحدہ لین
دوسری جانب شارع فیصل پر موٹر سائیکل سواروں کے لئے علیحدہ لین پر عملدرآمد آج سے ہوگا۔ اس حوال سے ایڈیشنل آئی جی سندھ امیر شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے موٹرسائیکل کے لئے علیحدہ لین پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل لین کی آگہی کے لئے بورڈ بھی لگائے گئے ہیں جب کہ ہیلمٹ کی پابندی بھی کروائی جائے گی۔
 
 
ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار لین میں چلیں گے اور بسوں کو اسٹاپس پر رُکنے کا پابند کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مائی کلاچی پر ہیوی ٹریفک کی لین الگ کرنے کا پروگرام ہے تاہم شہریوں اور میڈیا سے تعاون کی درخواست کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 764304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش