0
Saturday 1 Dec 2018 21:39

آئندہ ہفتے منی لانڈرنگ کیخلاف نیا قانون لا رہے ہیں، وزیراعظم

آئندہ ہفتے منی لانڈرنگ کیخلاف نیا قانون لا رہے ہیں، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں 10 ارب ڈالرکی سالانہ منی لانڈرنگ ہورہی ہے ہم آئندہ ہفتے منی لانڈرنگ پر نیا قانون لا رہے ہیں۔ چیمبر آف کامرس کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدرمیں کمی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کیلیے حکومت بہتر اقدامات کر رہی ہے۔ 2013ء میں جاری کھاتوں کا خسارہ ڈھائی ارب ڈالر تھا، جاری کھاتوں کے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 10 ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ ہے، منی لانڈرنگ کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی ہم آئندہ ہفتے اس پر نیا قانون لانے والے ہیں، ہماری گورنمنٹ کی پلاننگ یکسر بدلنے والی ہے، ملک میں لوگوں کے لئے بزنس کے لئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور اس کے لئے برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات سے مثبت ردعمل آیا، غیر ملکی سرمایہ کاری کا رحجان بڑھ رہا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری سے ہی ممالک ترقی کرتے ہیں، 27 سال بعد دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایگزون پاکستان آ رہی ہے، حلال گوشت کی کمپنیاں پاکستان آکر سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 764354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش