QR CodeQR Code

ڈالر روپے کو کچل رہا ہے اور وزیراعظم بے فکر ہیں، سعید غنی

1 Dec 2018 21:43

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایک کروڑ ملازمتوں کا دعویٰ مرغیوں کی افزائش پر دم توڑ گیا، 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا حکومتی دعویٰ سونامی میں ڈوب چکا ہے، جنہوں نے لاڈلے کو مسلط کیا اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے حکومتی پالیسیوں اور وزیراعظم کے تازہ بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر روپے کو کچل رہا ہے وزیراعظم بے فکر ہیں، تحریک انصاف کی حکومت کا ایک کروڑ ملازمتوں کا دعویٰ مرغیوں کی افزائش پر دم توڑ گیا، جنہوں نے لاڈلے کو مسلط کیا اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بےقدری جاری ہے جبکہ وزیراعظم بے فکر نظر آ رہے ہیں، اسد عمر کو ملازمت سے فراغت کے اسباب کا پتا چل گیا ہے، 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا حکومتی دعویٰ سونامی میں ڈوب چکا ہے، جنہوں نے لاڈلے کو مسلط کیا اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے۔


خبر کا کوڈ: 764355

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764355/ڈالر-روپے-کو-کچل-رہا-ہے-اور-وزیراعظم-بے-فکر-ہیں-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org