0
Sunday 2 Dec 2018 03:41

دنیا جانتی ہے کہ ایم کیو ایم کرائے پر کسی کے لئے بھی دستیاب رہتی ہے، سعید غنی

دنیا جانتی ہے کہ ایم کیو ایم کرائے پر کسی کے لئے بھی دستیاب رہتی ہے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے ایم کیو ایم پاکستان کے عامر خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ ایم کیو ایم کرائے پر کسی کے لئے بھی دستیاب رہتی ہے، دیہی و شہری کے نام پر ایم کیو ایم نسل پرستی کو بھڑکا رہی ہے، کراچی پیکج کے نام ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی سے معاہدہ کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کہاں ہے وہ کراچی پیکج؟۔ سعید غنی نے کہا کہ مشرف دور میں سندھ پر راج کرنے والی ایم کیو ایم نے صوبے کو تباہ کردیا تھا، پاکستان پیپلز پارٹی نے کیماڑی سے کشمور تک سندھ کی تعمیر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم پر نظرثانی کی بات کرکے ایم کیو ایم کی بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، مردم شماری کے نتائج پر چپ سادھ کر ایم کیو ایم نے کراچی دشمنی کا ثبوت دیا۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں جن سرکاری اسامیوں کا باقاعدہ اعلان تک نہیں ہوا، ان میں گھپلے کہاں سے آگئے۔
خبر کا کوڈ : 764389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش