0
Sunday 2 Dec 2018 06:58

امریکا اور چین کے صدور کے درمیان ملاقات

امریکا اور چین کے صدور کے درمیان ملاقات
اسلام ٹائمز۔ امریکا اور چین کے صدور کے درمیان بیونس آئرس میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تنازع سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات ڈنر پر ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں تجارتی تنازع ختم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ ہم تنازع ختم کرنے اور کچھ ایسا کرنے جا رہے ہیں جو امریکا اور چین کے لیے اچھا ہو گا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ملکوں پر تنازعہ کا حل تلاش کرنے کی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف دو طرفہ تعاون سے ہی امن و خوش حالی بھی ممکن ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 764392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش