0
Sunday 2 Dec 2018 11:43

تمام مظلوم ملتوں میں خودمختاری کیساتھ جینے کا سلیقہ امام خمینیؒ کی جدوجہد و قربانیوں کا نتیجہ ہے، علامہ عروج زیدی

تمام مظلوم ملتوں میں خودمختاری کیساتھ جینے کا سلیقہ امام خمینیؒ کی جدوجہد و قربانیوں کا نتیجہ ہے، علامہ عروج زیدی
اسلام ٹائمز۔ علامہ سید عروج زیدی نے کہا ہے کہ آج الٰہی اہداف و مقاصد کی راہ میں ملت اسلامیہ کی پامردی و جوان ہمتی نے ناصرف عالمِ اسلام بلکہ عالم بشریت کی تمام مظلوم و محروم ملتوں میں خودداری و خودمختاری کے ساتھ حقیقی انسانی زندگی بسر کرنے کا سلیقہ سکھایا ہے، یہ حضرت امام خمینیؒ و انکے ساتھیوں کی پُرخلوص الٰہی جدوجہد و قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی کنونشن کے دوسرے روز کی پہلی نشست کے دوران احیاء کردار حسینی اور سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ عروج زیدی نے مزید کہا کہ تمام عالمِ اسلام و عالم بشریت کو الٰہی راہوں پر چلنے، محمدی تعلیمات پر عمل کرنے، علوی عدل و انصاف قائم کرنے اور حسینیؑ عزم و حوصلے کا ثبوت پیش کرنے اور دین و مذہب کی سرخروئی کیلئے جینے اور مرنے کا سلیقہ، جو ان کو دیا ہے، یہ سب کچھ حضرت امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے اخلاص اور جدوجہد اور انکے وفادار شاگردوں اور ساتھیوں کے بھرپور تعاون اور قوم و ملت کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ واضح رہے کہ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا تیسرا سالانہ مرکزی ’احیاء کردار حسینی‘ کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ، ضلع مٹیاری سندھ میں 30 نومبر سے جاری ہے، جس کا آج دو دسمبر بروز اتوار اختتام ہوگا، آج کنونشن کے آخری روز اصغریہ تحریک و اصغریہ خواتین تحریک نے نئے میر کاروان کا انتخاب کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 764411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش