QR CodeQR Code

فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

2 Dec 2018 15:33

سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ایس پی رہنما نے کہا کہ سیاست میں میرا سفر اختتام ہوگیا لیکن میں پاکستان کیلئے دعاگو ہوں اور فلاحی کاموں کے ذریعے ملک کی خدمت کرنیکی خواہاں ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کی رہنما فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فوزیہ قصوری نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ سیاست میں میرا سفر اختتام ہوگیا لیکن میں پاکستان کے لئے دعاگو ہوں اور فلاحی کاموں کے ذریعے ملک کی خدمت کرنے کی خواہاں ہوں۔ واضح رہے کہ فوزیہ قصوری نے 2018ء کے عام انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 764450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764450/فوزیہ-قصوری-نے-سیاست-چھوڑنے-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org