0
Sunday 2 Dec 2018 15:39

کراچی، چائلڈ پورنوگرافی کے الزام میں گرفتار ملزم منظم گروہ کا کارندہ نکلا

کراچی، چائلڈ پورنوگرافی کے الزام میں گرفتار ملزم منظم گروہ کا کارندہ نکلا
اسلام ٹائمز۔ عدالت نے چائلڈ پورنوگرافی کے الزام میں گرفتار ملزم حمزہ کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی  اے) کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں چائلڈ پورنوگرافی کے الزام میں گرفتار ملزم حمزہ کو پیش کیا گیا۔ ایف آئی اےحکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم حمزہ کو شہری خالد بھملہ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے عدالت میں بتایا کہ اب تک ہونے والی تفتیش میں 10 متاثرہ بچے بھی سامنے آچکے ہیں اور ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے لہٰذا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

گرفتار ملزم ایک منظم گروہ کا حصہ ہے، ایف آئی اے
دوسری جانب چائلڈپورنوگرافی کیس میں ایف آئی اے کی گرفتار ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔  ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ایک منظم گروہ کا حصہ ہے جس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، ملزم خود بی بی اے کا طالب علم ہے اور نجی بینک کا ملازم بھی رہ چکا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے بچوں سے زیادتی کا اعتراف کیا، ملزم بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کیا کرتا تھا۔ ایف آئی  اے حکام نے کہا کہ جن بچوں سے زیادتی ہوئی ان کے والدین سے رابطہ کیا ہے اور کراچی میں پہلی بار چائلڈ پورنوگرافی پر مقدمہ اور ملزم گرفتار ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 764452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش