0
Sunday 2 Dec 2018 16:37

پی ٹی اے نے موبائل فونز کی شناخت اور بلاکنگ کا سسٹم فعال کر دیا

پی ٹی اے نے موبائل فونز کی شناخت اور بلاکنگ کا سسٹم فعال کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی اے نے موبائل فونز کی شناخت اور بلاکنگ کا سسٹم فعال کر دیا۔ ملک میں جعلی موبائل فونز کا استعمال روکنے، فون چوری کی روک تھام اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے بلاکنگ سسٹم فعال کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں صارفین کی آگاہی کیلئے اخبارات میں اشتہار بھی دیئے گئے ہیں۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ صارفین نئی یا استعمال شدہ موبائل فون ڈیوائسز خریدنے سے پہلے اس کے آئی ایم ای آئی نمبر کی تصدیق کرلیں، غیر تصدیق شدہ موبائل فون یا ڈیوائس قابل استعمال نہیں ہوگی۔ پی ٹی اے نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی جانب سے منظور شدہ ٹیلی کام پالیسی 2015ء کے پیش نظر موبائل فونز کی شناخت اور بلاک کرنے کا نظام ڈیوائس آئی ڈینٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم فعال کر دیا ہے۔ یکم دسمبر سے قبل وہ تمام موبائل ڈیوائسز بشمول نان کمپلائنٹ ڈیوائسز جو تمام موبائل نیٹ ورکس پر فعال تھیں انہیں صارفین کی سہولت کیلئے ان کے آئی ایم ای آئی کو انہی کے موبائل فون نمبر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔ ایسی نئی موبائل ڈیوائسز جن کے آئی ایم ای آئی بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں، انہیں پاکستانی حدود میں کہیں بھی رابطے اور خدمات کی سہولت دستیاب نہیں ہوسکے گی۔
خبر کا کوڈ : 764454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش