0
Sunday 2 Dec 2018 21:50

عامل کے کہنے پر سنگ دل والدین نے اپنی معصوم بچی کو اپنے ہاتھوں ذبح کردیا

عامل کے کہنے پر سنگ دل والدین نے اپنی معصوم بچی کو اپنے ہاتھوں ذبح کردیا
اسلام ٹائمز۔ جعلی عامل کے کہنے پر سنگ دل والدین نے اپنی معصوم بچی کو اپنے ہاتھوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سرگودھا میں اعظم پارک کے علاقے میں باپ اور سوتیلی ماں نے ڈیڑھ سالہ بچی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق باپ نے اپنی دوسری بیوی کے ساتھ مل کر عامل کے کہنے پر بچی کو قتل کیا۔ ملزمان کے ہاں گھریلو جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور انہوں نے گھریلو حالات میں بہتری کے لئے عامل کے کہنے پر بچی کو قتل کیا۔ بچی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں عملے نے پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر والدین کو حراست میں لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 764495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش