QR CodeQR Code

شام کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں: سعد حریری

5 Jul 2009 11:56

لبنان کے صدر کی طرف سے کابینہ بنانے پر مامور وزیراعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ وہ شام کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہمیت۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰


لبنان کے صدر کی طرف سے کابینہ بنانے پر مامور وزیراعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ وہ شام کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ نیوز چینل "المنار" کے مطابق سعد حریری نے یہ بات گذشتہ روز لبنانی صدر مائیکل سلیمان کے ساتھ ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ نئی کابینہ کی تشکیل کا کام معمول کے مطابق جاری ہے۔ سعد حریری نے کہا: "ہم شام کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن ہر کام کا ایک وقت ہوتا ہے، لبنان کی حکومت بھی تشکیل پا جائے گی اور بعبدا میں اس کی تقریب بھی برگزار ہو گی اور اسکے علاوہ کہی گئی کوئی اور بات درست نہیں ہے"۔ سعد حریری کے قریبی ذرائع نے فاش کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے دمشق کا دورہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 7645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/7645/شام-کے-ساتھ-دوستانہ-تعلقات-خواہاں-ہیں-سعد-حریری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org