1
Sunday 2 Dec 2018 22:38

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر محمد عالم ساجدی کا مختصر تعارف

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر محمد عالم ساجدی کا مختصر تعارف
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے نئے میر کارواں محمد عالم ساجدی کی بنیادی تنظیمی رکنیت یونٹ دادو سٹی ضلع دادو سے ہے، تنظیم اصغریہ سے گذشتہ 28 سالوں سے وابستہ ہیں، وہ سال 1998ء اور 1999ء میں مسلسل دو بار اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر، جبکہ 2004ء میں وہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر رہ چکے ہیں۔ محمد عالم ساجدی  پیشے کے لحاظ سے تجارت اور ذاتی کاروبار کرتے ہیں، ان کا شمار اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے بانیان میں ہوتا ہے، وہ گذشتہ سال اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی فنانس سیکرٹری رہ چکے ہیں، احیاء کردار حسینی کنونشن میں  ہونے والے مجلس عمومی میں وہ اکثریتی رائے سے مرکزی صدر منتخب ہوئے ہیں۔ اندرون سندھ کے علاقے بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں واقع ثقافتی مرکز میں 30 نومبر تا 2 دسمبر منعقدہ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے 3 روزہ تیسرے سالانہ مرکزی احیاء کردار حسینی کنونشن کے آخری روز اکثریت رائے سے محمد عالم ساجدی کو نیا میر کاروان منتخب کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 764500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش