QR CodeQR Code

10 دسمبر سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

2 Dec 2018 23:13

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں تین یا چار سسٹم پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیں گے اور ملک بھر میں بارش ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 10 دسمبر کے بعد وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں مری اور گلیات میں معمول سے زیادہ برفباری کا امکان ہے جب کہ 10 دسمبر سے 31 دسمبر  کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں تین یا چار سسٹم پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیں گے اور ملک بھر میں بارش ہوگی، اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں معمول سے 20 سے 30 فیصد تک زیادہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 764503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764503/10-دسمبر-سے-ملک-کے-مختلف-علاقوں-میں-بارش-اور-برفباری-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org