QR CodeQR Code

پشاور کی تنگ گلیوں سے رکشہ سروس کے ذریعے کچرا اُٹھانے کا فیصلہ

3 Dec 2018 11:30

شہر کے اندرون علاقوں میں تنگ گلیوں سے گندگی نکالنے میں کافی مشکلات پیش آ رہی تھیں جس کیوجہ سے شہریوں کو بھی کافی شکایات تھیں، اس مقصد کیلئے 16 رکشے اور 20 کنٹینرز منگوائے ہیں تاکہ تنگ گلیوں میں ہاتھ گاڑی کے ذریعے کچرا اٹھانے کی بجائے رکشے استعمال کئے جائیںگے جس سے کم وقت میں زیادہ صفائی ہوسکے گی۔


اسلام ٹائمز۔ واٹر سینی ٹیشن سروس نے اندرون شہر کی تنگ گلیوں سے رکشہ سروس کے ذریعے کچرا اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واٹر سینی ٹیشن سروس پشاور نے اندرون شہر میں گندگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے مزید اقدامات اٹھاتے ہوئے رکشہ سروس شروع کردی ہے۔ اس مقصد کیلئے 16 رکشے منگوائے گئے۔ شہر کی تنگ گلیوں میں جہاں واٹر سینی ٹیشن سروس کی گاڑیاں نہیں پہنچ سکتی تھیں وہاں رکشہ سروس کے ذریعے کچرا اٹھایا جائے گا، جس سے کم وقت میں زیادہ کچرا ٹھکانے لگایا جائے گا۔ واٹر سینی ٹیشن سروس کے ترجمان حسن علی نے کہا کہ شہر کے اندرون علاقوں میں تنگ گلیوں سے گندگی نکالنے میں کافی مشکلات پیش آ رہی تھیں جس کی وجہ سے شہریوں کو بھی کافی شکایات تھیں اس مقصد کیلئے 16 رکشے اور 20 کنٹینرز منگوائے ہیں تاکہ تنگ گلیوں میں ہاتھ گاڑی کے ذریعے کچرا اٹھانے کی بجائے رکشے استعمال کئے جائیں گے جس سے کم وقت میں زیادہ صفائی ہو سکے گی۔ مطلوبہ نتائج حاصل ہونے پر رکشوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 764560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764560/پشاور-کی-تنگ-گلیوں-سے-رکشہ-سروس-کے-ذریعے-کچرا-ا-ٹھانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org