0
Monday 3 Dec 2018 16:16

باقی صوبوں میں بھی خیبر پختونخوا جیسی اصلاحات نافذ کرینگے، پرویز خٹک

باقی صوبوں میں بھی خیبر پختونخوا جیسی اصلاحات نافذ کرینگے، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پہلے دور حکومت میں خیبر پختونخوا میں ریکارڈ اصلاحات کئے وہی اصلاحات اب پنجاب، بلوچستان اور وفاق میں بھی کریں گے۔ نوشہرہ کے علاقے محب بانڈہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ملکی دولت لوٹنے والوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ کرپٹ سیاستدان احتساب کا نام سنتے ہی کیوں ڈرنے لگتے ہیں، اگر یہ اتنے صاف ہیں تو خود کو احتساب کیلئے پیش کریں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی کا حساب لے گی۔
خبر کا کوڈ : 764633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش