QR CodeQR Code

سیاح کثیر تعداد میں خیبر پختونخوا کا رخ کر رہے ہیں، شوکت یوسفزئی

3 Dec 2018 16:24

کے پی پویلین نمائش کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تاریخی ثقافت کی نمائش احسن اقدام ہے، چترال، ملاکنڈ، ہزارہ اور ڈی آئی خان سمیت دیگر علاقے سیاحت کیلئے بہتر اضلاع ہیں اور وزیراعظم عمران خان بھی ملک میں سیاحت کے فروغ کے خواہاں ہیں جبکہ صوبائی حکومت بھی سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اُٹھا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی ثقافت تاریخی ثقافت ہے اور یہاں کے سیاحتی مقامات کو خاص اہمیت حاصل ہے، حکومت نے صوبے میں ہر سال 4 سیاحتی مقامات آباد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دہشت گردی کے باعث حالات خراب تھے تاہم اب ٹھیک ہیں اور سیاح کثیر تعداد میں یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا کی جانب سے نمائش میں کے پی پویلین کے دورے کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی تاریخی ثقافت کی نمائش احسن اقدام ہے، چترال، ملاکنڈ، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر علاقے سیاحت کیلئے بہتر اضلاع ہیں اور وزیراعظم عمران خان بھی ملک میں سیاحت کے فروغ کے خواہاں ہیں جبکہ صوبائی حکومت بھی سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں موجود سیاحتی مقامات سمیت نئے مقامات کی آبادکاری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ہماری ثقافت تاریخی ہے اور اس کی رونمائی بہترین انداز میں کرنے کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 764635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764635/سیاح-کثیر-تعداد-میں-خیبر-پختونخوا-کا-رخ-کر-رہے-ہیں-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org