0
Monday 3 Dec 2018 18:30

شاہ محمود قریشی کے خلاف کارروائی کریں، بھارتی وزیر کا عمران خان سے مطالبہ

شاہ محمود قریشی کے خلاف کارروائی کریں، بھارتی وزیر کا عمران خان سے مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرتار پور راہداری کا افتتاح 28 نومبر کو کیا گیا تھا جس میں بھارت کے دو یونین منسٹر بھی شرکت کیلئے آئے تھے جبکہ بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک ہوئے، نوجوت اپنی محبت اور خوش اخلاقی کے باعث پاکستانیوں کے دل میں ویسے ہی گھر کر چکے ہیں۔ پاکستان میں جذباتی تقریر کرنے کے بعد بھارتی یونین وزیر ہرسمرت کور نے پہلے تو بھارت پہنچ کر فوری طور پر نوجوت سنگھ سدھو پہ خوب تنقید کی، اس کے بعد انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف بھی پراپیگنڈہ شروع کردیا۔ شاہ محمود قریشی کے اس بیان کی وضاحت آج وزیراعظم نے بھی کی ہے، ہرسمرت کور بادل کو اور کچھ نہ ملا تو انہوں نے شاہ محمود قریشی کے بیان میں رد وبدل کرتے ہوئے اپنی مرضی کے الفاظ جوڑے اور انہیں پھیلانا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں بھارتی وزراء امن کے قیام کیلئے کی جانے والی کوشش کے تحت شریک ہوئے، جسے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انڈیا کو پھنسانے کیلئے گوگلی قرار دیا۔ اس پر میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کرتی ہوں کہ سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر وزیر خارجہ کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ اس سے زیادہ ناگوار کوئی اور چیز نہیں ہو سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی مذہبی جذبات کے ساتھ کھیلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے، امن کے قیام کے وعدے کھوکھلے نہیں ہونے چاہیئے۔ اس لئے آپ شاہ محمود قریشی کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں تاکہ جس طرح سکھ برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں انہیں راحت نصیب ہو سکے۔ ابھی کچھ ہی دیر قبل حامد میر کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے عمران خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا احوال بیان کیا۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کرتار پور راہدری پر وزیر خارجہ کے گوگلی کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "یہ فیصلہ ان کی گوگلی نہیں تھی بلکہ سیدھا سادھا فیصلہ تھا"، شاہ محمود کا مطلب تھا کہ بھارت میں الیکشن آرہے ہیں، وہ پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہم نے نفرت پھیلانے کا منصوبہ روکنے کے لئے کرتارپور کوریڈور کھولا ہے، لہٰذا نفرت پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنانے کو گوگلی کہہ سکتے ہیں لیکن اس کا قطعاً یہ مقصد نہیں کہ ہم نے دھوکا یا ڈبل گیم کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 764669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش