0
Monday 3 Dec 2018 21:50

لاہور، جام کمال کی عثمان بزدار سے ملاقات

لاہور، جام کمال کی عثمان بزدار سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلٰی آفس لاہور میں وزیراعلٰی بلوچستان میر جام کمال خان نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے اعلٰی نے نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلٰی جام کمال خان نے وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلوچستان کے طلبا وطالبات کی بڑی تعداد زیر تعلیم ہے اور پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے اور ہم وطن کی ترقی کیلئے ایک ہیں۔ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مل کرنیا پاکستان بنانا ہے اور وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں عام آدمی خوشحال ہوگا۔ پنجاب حکومت دیگر صوبوں کی ترقی کی بھی خواہاں ہے۔ نئے پاکستان میں بلوچستان کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے اور بلوچستان میرے دل کے بہت قریب ہے۔

بلوچستان میں کارڈیالوجی سینٹر اور چلڈرن ہسپتال بنانے میں تعاون کریں گے اور بلوچستان کی تعمیر وترقی کیلئے جو کچھ ہوا کریں گے۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر آگے بڑھیں گے اور صوبوں کے درمیان یکجہتی، ہم آہنگی او ربھائی چارے کو فروغ دیا جائے گا، کیونکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ بلوچستان کے طلبا و طالبات کیلئے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں خصوصی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے اور بلوچستان کے طلبا و طالبات کو اعلٰی تعلیم کیلئے وظائف فراہم کئے گئے ہیں۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے زیر تعلیم طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کریں گے۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلٰی پنجاب ڈاکٹر راحیل صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 764701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش