0
Monday 3 Dec 2018 23:46

عمران خان کو معلوم ہو چکا ہے کہ حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں، مریم اورنگزیب

عمران خان کو معلوم ہو چکا ہے کہ حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو معلوم ہو چکا ہے کہ حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں، علیمہ خان کی منی لانڈرنگ کے پیچھے خود عمران خان ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا یہ کہنا کہ قبل از وقت انتخابات ہوسکتے ہیں عوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے، عمران خان کو معلوم ہو چکا ہے کہ حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں، وزیراعظم کو اپنی حکومت پر اعتماد نہیں، اس بیان کے بعد کرسی پر ایک منٹ نہیں بیٹھنا چاہیے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنے بیان میں اپنی نااہلی سے نظر ہٹانے کے لیے ایک بار پھر این آر او کی بات دہرائی جب کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پارلیمنٹ میں یہ پوچھ چکے ہیں کہ بتایا جائے حکومت سے این آر او کس نے مانگا؟ جو لوگ جیل جا چکے اور ڈیڑھ سو سے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں انھیں این آر او کی کیا ضرورت؟  این آر او تو علیمہ خان کو دیا جاچکا ہے جن کی منی لانڈرنگ کے پیچھے خود عمران خان ہیں۔

ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں ٹی وی سے پتا چلا کہ ڈالر کی قیمت بڑھ گئی ہے دوسری طرف وزیراعظم کہتے ہیں کہ اسحا ق ڈار اور (ن) لیگ نے مصنوعی طور پر ڈالر پرائس کنٹرول کی، عمران خان کا یا تو وہ بیان غلط تھا یا پھر یہ الزام غلط ہے، ایک دفعہ پھر ایک جھوٹ اور یوٹرن لیا گیا لیکن پاکستان کے عوام آپ کی اصلیت جان چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 764719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش