QR CodeQR Code

کوئی بھی ہمیں ملک سے بھگا نہیں سکتا ہے، اسدالدین اویسی

4 Dec 2018 14:40

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے کہا کہ کوئی بھی انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور نہیں کرسکتا ہے۔ گزشتہ دنوں یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ اگر بھاجپا اقتدار میں آئی تو اسد الدین اویسی کو حیدرآباد (انڈیا) چھوڑ کر بھاگنا پڑیگا۔


اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور نہیں کرسکتا ہے۔ گذشتہ دنوں یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آئی تو اسد الدین اویسی کو حیدرآباد (انڈیا) چھوڑ کر بھاگنا پڑے گا۔ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ یوپی کے وزیراعلٰی کہہ رہے ہیں کہ اگر تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت بنے گی تو اویسی کو بھگا دیں گے، جس طرح نظام کو بھگا دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 764772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764772/کوئی-بھی-ہمیں-ملک-سے-بھگا-نہیں-سکتا-ہے-اسدالدین-اویسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org