0
Tuesday 4 Dec 2018 11:12

عمران خان چھ ماہ بعد خود ہی چھوڑ کر بھاگ جائینگے، رانا ثناء اللہ

عمران خان چھ ماہ بعد خود ہی چھوڑ کر بھاگ جائینگے، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جس طرح حکومت ہو رہی ہے، اس طرح عمران خان چھ ماہ بعد خود ہی چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔ سپریم کورٹ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  تحریک انصاف سے حکومت نہیں چل رہی ہے، جس طرح حکومت ہو رہی ہے، اس طرح عمران خان چھ ماہ بعد خود ہی چھوڑ کر بھاگ جائیں گے، پاکستان 3 یا 6 ماہ بعد دوبارہ الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس لئے اپوزیشن حکومت کو وقت دے رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت آئینی طریقے کار کے مطابق تبدیل ہونی چاہیئے، حکومت کسی کے حوالے کرنے والی بات آئین میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹھیکیدار کا کنٹریکٹ مسترد کرنے پر شہباز شریف کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا جبکہ سب سے بڑا ڈاکو پنجاب اسمبلی کا اسپیکر بنا ہوا ہے، ایک سینئیر وزیر اور ایک وزیر دفاع بن کر بیٹھا ہے، ان کے خلاف نیب کوئی کارروائی نہیں کرتا، کیا وجہ ہے کہ صرف اپوزیشن کے خلاف کیسز انتہائی تیزی سے چل رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 764782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش