0
Tuesday 4 Dec 2018 22:12

اینٹی رائٹ فورس میں ریسکیو یونٹ بنانے کا فیصلہ

اینٹی رائٹ فورس میں ریسکیو یونٹ بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے تحریک لبیک کے دھرنے کے دوران زخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے واقعہ کے بعد اینٹی رائٹ فورس میں ریسکیو یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحریک لبیک کے دھرنے کے دوران مظاہرین کے حملوں میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے، راستوں کی بندش کے باعث ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز بھی طبی امداد کیلئے نہ پہنچ سکیں جس کے بعد اعلیٰ پولیس حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اینٹی رائٹ فورس میں ہی ریسکیو یونٹ قائم کیا جائے گا جو مظاہروں کے دوران زخمی ہونیوالے ساتھی اہلکاروں کو طبی امداد دے گا۔ اس حوالے سے ریسکیو 1122 کے انسٹرکٹرز سے پولیس اہلکاروں اور افسران کو ٹریننگ دلوائی جائے گی۔ اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور کل سے ہی ٹریننگ کا عمل شروع ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 764812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش