0
Tuesday 4 Dec 2018 15:02

چارسدہ، سینئر صحافی احسان شیرپاؤ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

چارسدہ، سینئر صحافی احسان شیرپاؤ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں پولیس نے سینئر صحافی احسان شیرپاؤ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے چارسدہ کے سینئر صحافی احسان شیرپاؤ کے قتل میں ملوث ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ارشد جمال کو گذشتہ شب اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم ارشد جمال مقتول صحافی احسان شیرپاؤ کا چچازاد بھائی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 30 اکتوبر کو گھریلو تنازع پر اپنی ماں، بھابی، بھتیجے اور احسان شیرپاؤ کو قتل کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 764825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش