0
Tuesday 4 Dec 2018 16:12

کراچی میں کورنگی اور اولڈ سٹی ایریا میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

کراچی میں کورنگی اور اولڈ سٹی ایریا میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کورنگی اور اولڈ سٹی ایریا میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، برتن گلی اور جونا گلی میں غیر قانونی دکانوں کو مسمار کیا گیا، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے بھی خالی پلاٹس اور فٹ پاتھوں پر کارروبار کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈیفنس اور کلفٹن کے دکانداروں اور چائے خانہ مالکان کو رات 12 بجے کاروبار بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اولڈ سٹی ایریا میں جونا مارکیٹ اور نگار سینما کے قریب آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران غیر قانونی دکانوں اور فٹ پاتھ پر قائم پتھارے مسمار کئے گئے۔ دوسری جانب کورنگی اور شاہ فیصل کالونی میں بھی تجاوزات کے خلاف کاروائی کی گئی، غیر قانونی زمین پر قائم تجاوزات اور فٹ پاتھوں پر قائم تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔

میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ دکانداروں کو چند روز قبل ہی اعلانات کے ذریعے کارروائی کے حوالے سے بتا دیا گیا تھا۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔ خالی پلاٹس اور فٹ پاتھوں پر کارروبار کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ترجمان سی سی بی کا کہنا ہے کہ ساحلِ سمندر اور کمرشل ایریاز میں قائم چائے خانوں کو نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لگ بھگ 300 دکانداروں اور چائے خانوں کو نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ دکاندار اور چائے خانہ مالکان کو رات 12 بجے کاروبار بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 764840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش