QR CodeQR Code

تعصب، نفرت، فرقہ واریت اور کرپشن نے قوم کو متحد نہیں ہونے دیا، مولانا عبدالحق ہاشمی

4 Dec 2018 21:29

کوئٹہ سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے کہا ہے کہ علمائے کرام خطبات میں لوگوں کو دینی تعلیمات کیطرف راغب کریں۔ فساد، ظلم وجبر، لاقانونیت اور جبر سے رکھوانے کی تعلیم وترغیب دیں، تاکہ مثالی اسلامی معاشرہ وحکومت کی راہ ہموار ہوجائیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ تعصب، نفرت، فرقہ واریت اور کرپشن نے قوم کو متحد نہیں ہونے دیا۔ جماعت اسلامی نفاذ اسلام، مسائل کے حل اور قوم کو متحد کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔ ہم امن کے داعی اور اسلامی نظام کے قیام ترقی وخوشحالی کے علمبر دار ہیں۔ مذہبی قوتوں کو عدل وانصاف اور اسلامی حکومت کے قیام کیلئے غیر اسلامی روایات وقانون کے سامنے ڈٹ جانا چاہیئے۔ سودی نظام معیشت، کرپشن اور مہنگائی وناانصافی نے قوم کو تباہ کر دیا ہے۔ ملک میں غیر اسلامی، غیر شرعی قوانین وروایات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کے بائیس کروڑ عوام ملک میں مدارس، اسلامی شعائر اور اسلامی قوانین کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان اسلامی نظریاتی مملکت ہے، یہاں اسلام کے سوا کسی ازم کی گنجائش نہیں۔ ہم سب ملکر اس فساد زدہ پریشان حال معاشرے کو خوشحال وپرامن اور اسلامی بنائیں گے۔

معاشرہ اسی صورت خوشحال وپرامن ہوگا کہ جب ہم سب ملکر اسلام کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں۔ تفرقات ختم کریں، نیکی وبھلائی کریں اور برائی ومنکرات سے خود دور رہیں۔ دوسروں کو بھی یہی تعلیم دیں، دنیا میں اس وقت مسلمانوں کے خلاف سازشیں عروج پر ہے، جو ملک زیادہ اسلامی نظام پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریگا، اس کیلئے زیادہ مشکلات پیدا کی جا رہی ہے۔ ہم نے ہر صورت عوامی تائید وحمایت اور نظریہ پاکستان پر عمل کرتے ہوئے اس مملکت کو اسلامی نظام دیکر اسلامی بنانا ہوگا۔ علمائے کرام خطبات میں لوگوں کو دینی تعلیمات کی طرف راغب کریں۔ فساد، ظلم وجبر لاقانونیت اور جبر سے رکھوانے کی تعلیم وترغیب دیں، تاکہ مثالی اسلامی معاشرہ وحکومت کی راہ ہموار ہوجائیں۔


خبر کا کوڈ: 764887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764887/تعصب-نفرت-فرقہ-واریت-اور-کرپشن-نے-قوم-کو-متحد-نہیں-ہونے-دیا-مولانا-عبدالحق-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org