QR CodeQR Code

کانگریس کی وجہ سے کرتارپور پاکستان کا حصہ ہے، مودی

5 Dec 2018 00:05

وزیراعظم نریندرا مودی نے راجستھان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت کانگریس کی قیادت نے کرتار پور کی مذہبی اہمیت اور سکھ برادری کے جذبات کی جانب توجہ نہیں دی، جس کی وجہ سے مقدس مقام سرحد کے اُس پار رہ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ تقسیم ہند کے وقت کانگریس قیادت کی کوتاہی کی وجہ سے کرتار پور صاحب پاکستان میں چلا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کھولنے اور سکھ برادری کا اعتماد حاصل کرنے پر بوکھلاہٹ کے شکار وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنی ہرزہ سرائی سے کانگریس کی، قیادت اور بھارت کے بانی کہلائے جانے والے گاندھی جی کو بھی نہیں بخشا۔ وزیراعظم نریندرا مودی نے راجستھان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت کانگریس کی قیادت نے کرتار پور کی مذہبی اہمیت اور سکھ برادری کے جذبات کی جانب توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے مقدس مقام سرحد کے اُس پار رہ گیا۔


خبر کا کوڈ: 764889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764889/کانگریس-کی-وجہ-سے-کرتارپور-پاکستان-کا-حصہ-ہے-مودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org