0
Tuesday 4 Dec 2018 22:11

بلوچستان کی صوبائی کابینہ میں رد و بدل کا امکان

بلوچستان کی صوبائی کابینہ میں رد و بدل کا امکان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی بیرون ملک سے واپسی پر بلوچستان کی مخلوط صوبائی کابینہ میں شامل بعض صوبائی وزراء اور مشیروں کے محکموں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی بلوچستان و بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان جو ان دنوں بیرون ملک کے دورے پر ہیں، توقع ہے کہ 7 یا 8 دسمبر کو واپس پاکستان آئیں گے۔ ان کی واپسی پر مخلوط حکومت میں شامل بعض صوبائی وزراء اور مشیروں کے محکمے تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ مخلوط حکومت میں شامل کسی وزیر کو ہٹایا گیا تو اسکی جگہ نئے وزیر کو شامل کیا جائے گا۔

 
خبر کا کوڈ : 764893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش