0
Tuesday 4 Dec 2018 22:14

عوام کے جان و مال کی ذمہ داری حکومت کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

عوام کے جان و مال کی ذمہ داری حکومت کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت اہم دفاتر پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ دی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ 2013ء میں ٹارگٹ کلنگ کے 575 واقعات ہوئے، رواں سال صرف ٹارگٹ کلنگ کے 6 واقعات ہوئے۔ مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ 2013ء میں 173 اغوا برائے تاوان کے واقعات ہوئے جبکہ رواں سال اغوا برائے تاوان کے 40 واقعات ہوئے، اغوا برائے تاوان کے تمام مغویوں کوبازیاب کرایا گیا۔

امن و امان سے متعلق اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 2018ء میں موبائل چھیننے کے 14051 واقعات ہوئے، 2017ء میں موبائل چھیننے کے 16739 اور 2013ء میں 12187 واقعات ہوئے، 2013ء میں 5118 موٹرسائیکلیں چھینی گئیں، رواں سال 1892 وارداتیں ہوئیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ عوام کے جان و مال کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لگوانے کے فیصلے پر عملدرآمد اور گورنر اور وزیراعلیٰ ہاوس سمیت اہم دفاتر پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ دینے کی ہدایت کردی۔
خبر کا کوڈ : 764894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش