QR CodeQR Code

اسپیشل پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق نے استعفٰی دیدیا

5 Dec 2018 00:13

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نیب کو ابھی تک اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق کا استعفٰی موصول نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا، تاہم ان کی منصب چھوڑنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں، جبکہ دوسری جانب  ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نیب کو ابھی تک اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق کا استعفٰی موصول نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق عمران شفیق نے گذشتہ روز العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں نیب کی جانب سے حتمی بحث کی تھی، وہ ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف  زرداری کی اپیلوں کے خلاف اسپیشل پراسیکیوٹر نیب تعینات تھے، سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیلوں سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف اپیل  کیس میں نیب کی نمائندگی کررہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 764905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764905/اسپیشل-پراسیکیوٹر-نیب-عمران-شفیق-نے-استعف-ی-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org