0
Wednesday 5 Dec 2018 00:40

الیکشن کمیشن نے 30 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان روک دیئے

الیکشن کمیشن نے 30 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان روک دیئے
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے 30 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات روک لئے، بلوچستان کی حکمران جماعت اور قاف لیگ بھی فہرست میں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق انتخابی نشانات اخراجات اور ڈونرز کی تفصیل نہ دینے پر روکے گئے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی نشانات مانگی گئی تفصیلات دینے تک روکے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق جن سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات روکے گئے ہیں ان میں حکمران اتحادی جماعت قاف لیگ بھی شامل ہے۔ بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے بھی الیکشن کمیشن میں تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ اعلامیے کے مطابق جماعت اسلامی، تحریک لبیک، سنی تحریک، ایم ڈبلیو ایم، اسلامی جمہوری اتحاد، تحریک انصاف گلالئی بھی ان میں شامل ہیں۔ تحریک لبیک اسلام ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے انتخابی نشانات بھی روکے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ان تمام سیاسی جماعتوں نے مانگی گئی تفصیلات جمع نہیں کرائیں تو انہیں آئندہ الیکشن میں انتخابی نشانات الاٹ نہیں کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 764909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش