QR CodeQR Code

علامہ ناصر عباس جعفری کا ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہونیکا کا فیصلہ

5 Dec 2018 01:04

چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت آج کریگا۔ لارجز بینچ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے علاوہ جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس عظمت سعید، جسٹس فیصل عرب اور مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے ڈاکٹر طاہر القادری سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے کیا ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نامزد سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف سمیت 146 افراد کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت آج کرے گا۔ لارجز بینچ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے علاوہ جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس عظمت سعید، جسٹس فیصل عرب اور مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 764914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764914/علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کا-ڈاکٹر-طاہرالقادری-کے-ہمراہ-سپریم-کورٹ-میں-پیش-ہونیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org