روس کیساتھ سرد جنگ دور کے جوہری معاہدے سے دستبرار ہو سکتے ہیں، امریکہ
5 Dec 2018 07:17
فرانسیسی خبررساں ادارے اےا یف پی کے مطابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا کہ روس نے انٹر میڈیٹ رینج کروز میزائل ایس ایس سی 8 تیار کرے لیے، جو یورپ کے شہروں میں اپنا ہدف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے روس کو 60 دن کی مہلت دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ماسکو واشنگٹن کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہوتا ہے تو سرد جنگ دور کے جوہری معاہدے سے دستبراری کا عمل شروع ہو جائے گا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اےا یف پی کے مطابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا کہ روس نے انٹر میڈیٹ رینج کروز میزائل ایس ایس سی 8 تیار کرے لیے جو (انٹر میڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی، یعنی درمیانی فاصلے تک مارکرنے والے جوہری ہتھیار) کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے نیٹو اتحادی ممالک سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ روسی میزائل یورپ کے شہروں میں اپنا ہدف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی اور روسی صدر رونلڈ ریگن اور گورباچوف نے 1987ء میں معاہدے پر ستخط کیے تھے۔
خبر کا کوڈ: 764936