0
Wednesday 5 Dec 2018 07:33

جے آئی ٹی کے سوالات پر امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے اعظم سواتی کے متعلق انکشافات

جے آئی ٹی کے سوالات پر امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے اعظم سواتی کے متعلق انکشافات
اسلام ٹائمز۔ جے آئی ٹی نے اعظم سواتی کے خلاف اپنی جو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے، اس میں امریکی ڈپارٹمنٹ کا ایک ایسا خط شامل ہے جس میں اعظم سواتی سے متعلق اہم سوالات کے جواب موجود ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی نے امریکی ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کو خط لکھا جس میں جے آئی ٹی نے امریکی ڈپارٹمنٹ سے اعظم سواتی کی امریکا میں رہائش کے دوران ان کے کردار سے متعلق سوالات پوچھے تھے۔ امریکی حکام سے پوچھے گئے سوالات میں سے تین بہت اہم تھے۔ پہلا سوال یہ تھا کہ کیا اعظم سواتی امریکا میں داخل نہیں ہو سکتے؟، دوسرا سوال یہ تھا کہ کیا اعظم سواتی یا ان کے خاندان کے خلاف امریکا میں کوئی کارروائی ہو رہی ہے؟، جے آئی ٹی کا تیسرا سوال یہ تھا کہ کیا اعظم سواتی کو امریکی حکومت نے ویزا دینے سے انکار کیا ہوا ہے؟۔ جے آئی ٹی کے خط کے جواب میں امریکی ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے جے آئی ٹی کو جوابی خط لکھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اعظم سواتی نے 12 نومبر 2000ء کو ٹیکساس کے الکوحولک کمیشن میں خود کو ایک امریکی شہری کے طور پر ظاہر کیا، جس میں انہوں نے اپنا ووٹر رجسٹریشن کنفرمیشن کارڈ بھی منسلک کیا۔

ساتھ ہی، 2001ء کے سٹی آف پورٹ آرتھر الیکشن میں اعظم سواتی نے ووٹ کر کے خود کو امریکی شہری کے طور پر پیش کیا۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کے خط کے مطابق اعظم سواتی نے ان دونوں واقعات میں غلط بیانی کی ہے کیونکہ 1996ء کے بعد اعظم سواتی امریکی شہری نہیں رہے، وہ قانونی طور پر امریکا میں مستقل رہائشی کے طور پر اہل نہیں رہے، اس لئے ان کی درخواست مسترد کی گئی، اور اس کیس میں انہیں اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا۔ وفاقی وزیر سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تحقیقات کے تانے بانے اُن کے صاحبزادے کی جانب سے ان کے فارم ہاؤس کے قریب رہائش پذیر ایک غریب خاندان کے خلاف مقدمے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے ملتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے اس معاملے پر آئی جی اسلام آباد جان محمد کو کئی مرتبہ فون کرنے کا اعتراف کیا، یہ جھگڑا ابھی درمیان میں ہی تھا کہ آئی جی اسلام آباد جان محمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 764937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش