0
Wednesday 5 Dec 2018 10:43

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نئی جےآئی ٹی کی تشکیل کا معاملہ؟ 5رکنی لارجر بینچ آج سماعت کریگا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نئی جےآئی ٹی کی تشکیل کا معاملہ؟ 5رکنی لارجر بینچ آج سماعت کریگا
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی کے معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ آج اہم کیس کی سماعت کرے گا، نواز شریف، شہباز شریف، سابق لیگی وزراء سمیت 146 افراد کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ بن گیا، بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس عظمت سعید، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے عوامی تحریک کی درخواست پر سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثناءاللہ، چودھری نثار، خواجہ آصف، پرویز رشید، عابد شیر علی سمیت 146 افراد کو نوٹس جاری کر دئیے، عدالت عظمٰی نے اٹارنی جنرل کو بھی طلب کر لیا۔
عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری بھی سماعت کے دوران سپریم کورٹ پیش ہوں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 764956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش