QR CodeQR Code

وزیراعظم کے قبل ازوقت الیکشن کے بیان سے معاشی بحران بڑھے گا، اسفندیار ولی

5 Dec 2018 11:58

سربراہ اے این پی کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ اور وزیراعظم ہاؤس میں رابطوں کے فقدان کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے جبکہ انٹرویو سے تاثر مل رہا تھا جیسے ملک کا اپوزیشن لیڈر حکومت وقت سے کوئی ڈیمانڈ کر رہا ہو، کپتان ہمت کا مظاہرہ کریں اور این آر او لینے اور ڈیل کرانیوالوں کے نام سامنے لائیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا بیان معاشی دہشت گردی ہے کیوں کہ قبل از وقت الیکشن کے بیان سے معاشی بحران میں مزید اضافہ ہوگا۔ جاری کردہ بیان میں اے این پی کے مرکزی صدر نے کہا کہ وزیراعظم کا عام انتخابات کا بیان معاشی دہشت گردی ہے، حکومت معاشی دہشت گردی کے ذمہ داروں کی نشاندہی کرے کیوں کہ قبل از وقت الیکشن کے بیان سے معاشی بحران میں مزید اضافہ ہوگا۔ سربراہ اے این پی کا کہنا تھا کہ  وزارت خزانہ اور وزیراعظم ہاؤس میں رابطوں کے فقدان کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے جبکہ انٹرویو سے تاثر مل رہا تھا جیسے ملک کا اپوزیشن لیڈر حکومت وقت سے کوئی ڈیمانڈ کر رہا ہو، کپتان ہمت کا مظاہرہ کریں اور این آر او لینے اور ڈیل کرانے والوں کے نام سامنے لائیں۔


خبر کا کوڈ: 764966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764966/وزیراعظم-کے-قبل-ازوقت-الیکشن-بیان-سے-معاشی-بحران-بڑھے-گا-اسفندیار-ولی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org