0
Wednesday 5 Dec 2018 22:23

تین کشمیری نوجوان چندی گڑھ کی خصوصی عدالت میں پیش

تین کشمیری نوجوان چندی گڑھ کی خصوصی عدالت میں پیش
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی ’’این آئی اے‘‘ نے گذشتہ ماہ جالندھر میں گرفتار کئے گئے عسکری پسند ذاکر موسی کے چچیرے بھائی سمیت تین کشمیریوں کو چندی گڑھ کی ایک خصوصی عدالت میں پیش کیا ہے۔ عدالت نے تینوں نوجوانوں کے کیس کی اگلی تاریخ 21 دسمبر کو مقرر کی ہے۔ عدالت نے تینوں کشمیری نوجوانوں یوسف رفیق بٹ، زاہد گلزار اور محمد ادریس شاہ کو عدالتی حراست میں مسلسل رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ عدالت نے اس کیس کی اگلی تاریخ 21 دسمبر کو طے کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ان تینوں نوجوانوں کو جالندھر پولیس نے ایک تعلیمی ادارے کے ہوسٹل سے گرفتار کرلیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 765044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش