0
Wednesday 5 Dec 2018 19:13

مقبوضہ کشمیر، اوڑی سیکٹر میں گولیوں کا تبادلہ

مقبوضہ کشمیر، اوڑی سیکٹر میں گولیوں کا تبادلہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین شمالی مقبوضہ کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر گولیوں کے تبادلہ کے دوران ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ اوڑی کے کمل کوٹ علاقے میں بدھ کو بھارت اور پاکستانی افواج کے مابین ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں بھارت کا ایک فوجی زخمی ہوگیا، جس کو فوری طور علاج کے لئے اسپتال پہنچایا گیا۔

بھارت کے دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے فوری جوابی کارروائی عمل میں لائی اور اسی نوعیت کے ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ آخری اطلاع ملنے تک گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 765045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش