0
Wednesday 5 Dec 2018 18:44

خیبر پختونخوا حکومت نے غیرمعیاری سڑک لاکھوں روپے مہنگی بنائی، جرمن سفیر

خیبر پختونخوا حکومت نے غیرمعیاری سڑک لاکھوں روپے مہنگی بنائی، جرمن سفیر
اسلام ٹائمز۔ جرمن سفیر نے خیبر پختونخوا میں ناقص معیار کی سڑک کی تعمیر پر سوال اٹھا دیئے۔ جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ازاخیل میں مقامی آبادی اور جرمن حکومت کے تعاون سے تیار کردہ سڑک کی تصویر ٹوئٹ کی ہے۔ مارٹن کوبلر نے کہا کہ مقامی افراد نے ضلع نوشہرہ کے گاؤں ازاخیل بالا میں ایک کلومیٹر طویل سڑک 12 انچ کی تہہ کے ساتھ صرف 40 لاکھ روپے میں بنائی جس کیلئے مالی معاونت جرمنی کی جانب سے فراہم کی گئی لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے ایک کلومیٹر سڑک صرف 6 انچ کی تہہ کے ساتھ 1 کروڑ روپے میں بنائی۔ اس کا مطلب ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 60 لاکھ روپے مہنگی سڑک بنائی اور اس کا معیار بھی مقامی آبادی کی تعمیر کردہ سڑک سے کم ہے۔ مارٹن کوبلر نے کہا کہ کوئی مجھے بتا سکتا ہے ایسا کیوں ہے؟ مارٹن کوبلر نے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں یہ ٹوئٹ شیئر کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 765047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش