0
Wednesday 5 Dec 2018 22:23

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں، مزاحمتی قیادت

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں، مزاحمتی قیادت
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے مشترکہ مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی، میرواعظ ڈاکٹر مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر میں حقوق انسانی کی بدترین پامالیوں میں روز افزوں اضافے کو حکمرانوں کی عوام کُش پالیسیوں کا شاخسانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقے میں کشمیر میں تمام مسلمہ جمہوری، اخلاقی اور انسانی قدروں کو بالائے طاق رکھ کر جس طرح یہاں کے عوام کو ہر طرح سے مصائب میں مبتلا کرنے اور طاقت کے بل پر ان کے جملہ حقوق سلب کرنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے وہ نہ صرف ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے بلکہ اس طرح کے اقدامات سے حکمرانوں کی کشمیر دشمن عزائم کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا کہ ہم نے انسانی حقوق کے حوالے سے رواں ہفتے میں جو پرامن تقریبات منانے کا اعلان کیا ہے، اس کا مقصد صرف دنیا بھر کی مہذب اقوام اور حقوق انسانی کے عالمی اداروں کی جموں و کشمیر میں ہو رہی حقوق انسانی کی پامالیوں کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس ڈے پوری مہذب دنیا میں انسانی حقوق کو اجاگر کرنے کے حوالے سے منایا جاتا ہے اور اسی تناظر میں قیادت نے جموں و کشمیر میں یہ دن منانے کا فیصلہ کیا تاہم قیادت کی جانب سے دیئے گئے حقوق انسانی ہفتے کے پرامن پروگراموں حتٰی کہ موم بتیاں جلا کر جذبات کے خاموش اظہار کو بھی جس طرح طاقت کے بل پر ناکام بنانے کے لئے آمرانہ ہتھکنڈے استعمال کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 765054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش