0
Wednesday 5 Dec 2018 19:35

افغانستان میں پولیس چوکی پر حملے میں اہلکار اور 3 شہری جاں بحق، 6 حملہ آور ہلاک

افغانستان میں پولیس چوکی پر حملے میں اہلکار اور 3 شہری جاں بحق، 6 حملہ آور ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں پولیس چوکی پر طالبان کے حملے میں پولیس اہلکار اور 3 شہری جاں بحق ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 6 جنگجو بھی مارے گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور 3 شہری جاں بحق ہوگئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 جنگجو بھی مارے گئے۔ پوليس ترجمان عبدالاحد ولی زادہ نے میڈیا کو بتايا کہ درجن سے زائد طالبان جنگجوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے حملہ کیا، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے طالبان جنگجوؤں کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔ زخمی طالبان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 765057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش