QR CodeQR Code

حکومت کا غربت کے خاتمے کیلئے ادارہ بنانیکا فیصلہ

5 Dec 2018 19:54

وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسکا مقصد تحقیق اور ترقی ہوگا،  اسکے سربراہ ڈاکٹر اشفاق حسن ہونگے۔


 اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے غربت کے خاتمے کے لئے ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت نے غربت کے خاتمے کے لئے ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ادارہ غربت کے خاتمے کے لئے تمام اداروں کے ساتھ روابط کو بڑھائے گا، اس کا مقصد تحقیق اور ترقی ہوگا، اس کے سربراہ ڈاکٹر اشفاق حسن ہوں گے۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ سوئس بینکنگ کیسز کے لئے سوئٹزر لینڈ کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے، یہ معاہدہ 30 نومبر سے نافذ العمل ہے، اس معاہدے کے تحت ابتدائی معلومات جلد آجائیں گے۔ ایڈیشنل پروٹوکول کے لئے بھی معاہدہ کیا جا رہا ہے۔ بینکوں کی معلومات کے لئے جرمنی کے ساتھ بھی معاہدہ ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ کے ساتھ بھی معاہدے کے لئے بات چیت ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 765060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765060/حکومت-کا-غربت-کے-خاتمے-کیلئے-ادارہ-بنانیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org